سی جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے متحدہ عرب...
شائع 24 فروری 2021 09:55pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد ثانی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا اور لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد ثانی کی ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کے تناظرمیں علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں باہمی فوجی رابطوں کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا گیا ۔ جنرل ندیم رضا نے ابوظبی میں عالمی دفاعی نمائش اور پاکستانی اداروں کے اسٹالزکا بھی دورہ کیا ۔

جنرل ندیم نےنمائش میں رکھی گئی مصنوعات اور ہتھیاروں کے معیار کو سراہا ۔