آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی سینٹ کام چیف جنرل کینتھ مکنزی کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ مکنزی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ مکنزی کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ۔ علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی جنرل نے افغان امن عمل آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے ۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کے لیے پر عزم ہے ۔ ترجمان کے مطابق جنرل کینتھ مکنزی نے افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔