ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ
مہنگائی کا جن ایک بار پھر بے قابو ہوگیا ۔ پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کر دیئے ۔
ایک ہفتے میں مہنگائی صفر اعشاریہ پانچ فیصد بڑھ گئی ۔ مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 9.92 فیصد تک پہنچ گئی ۔ مہنگائی میں اضافے کی بنیادی وجہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ یے ۔
پاکستان شماریات بیورو کے جاری ہفتہ واراعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں پچیس اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، آٹھ میں کمی جبکہ اٹھارہ اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتےچکن کی قیمت میں نوفیصد اور انڈوں میں ڈیڑھ فیصداضافہ ہوا ، مرغی کی فی کلو قیمت بیس روپے اورانڈے فی درجن دو روپے چوبیس پیسے مہنگے ہوئے۔دال چناکی قیمت میں 2.4 فیصداوردال ماش کی قیمت میں دوفیصد اضافہ ہوا۔دھلی ہوئی دال ماش چارروپے چونسٹھ پیسے فی کلو اوردال مونگ ایک روپے چھیانوے پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔چینی کی فی کلو قیمت بھی سنتالیس پیسے اورخوردنی تیل کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تازہ دودھ ، دہی، مٹن، مصالحہ جات، گڑ، اورجلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔
گزشتہ ہفتے میں ٹماٹر ایک روپے اکتیس پیسے سستے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں پینتیس روپے ساٹھ پیسے کمی ہوئی جبکہ آٹے کا بیس کلو تھیلا بیس روپے سڑسٹھ پیسے سستا ہوا۔ آلو، پیاز، لہسن اورخشک دودھ بھی سستاہوا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔