ایس آئی یو میں سانپ نکلنے کا واقعہ، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا فیصلہ
ایس آئی یومیں سانپ نکلنےکےواقعہ کی اعلی سطح تحقیقات کرانے...
ایس آئی یومیں سانپ نکلنےکےواقعہ کی اعلی سطح تحقیقات کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
کیمیکل ایگزامن کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ سانپ زہریلا ہے یا نہیں، اس بات کا تعین کیا جاسکے۔
پولیس کے مطابق واقعےسے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی،سانپ نکلنےکاواقعہ حلیم عادل شیخ کےکمرےمیں پیش نہیں آیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمرے میں کوئی کھڑکی موجود نہیں،ابتدائی رپورٹ کے مطابق سانپ کمرے سے باہر بالکونی میں الماری کےنیچےتھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کوواش روم جانےکےدوران سانپ کاپتہ چلا۔
رپورٹ کے مطابق واش روم اور کمرے کے درمیان کئی فٹ کافاصلہ ہے، واش روم کےقریب چھت میں سوراخ،گھونسلےموجودہیں، بلڈنگ میں ماضی میں بھی سانپ نکلنےکےواقعات ہوچکےہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔