'شاہی خاندان کی فوج نے انتخابی حلقوں کو یرغمال بنایا'

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کی فوج نےڈسکہ میں...
شائع 19 فروری 2021 08:08pm

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کی فوج نےڈسکہ میں انتخابی حلقوں کو یرغمال بنائےرکھا،

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کی پرتشدد حرکات کےباعث 2افراد جان کی بازی ہارگئے،

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پر قبضےکئےگئے، جعلی بدمعاشوں نے امن کی فضا کوخراب کیا،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےکارکنان کو بھی ہراساں کیاگیا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ن لیگ کے امیدوارکےگارڈز نے فائرنگ کی اور بھاگ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےلوگ جب کمرےمیں آتےہیں توپیرپکڑتےہیں،ن لیگ کےلوگ جب باہرآتےہیں توگریبان پکڑتےہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پولیس نے اطلاع پر ان کا پیچھا کیا تو یہ بزدل فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈارنےکہاہےکہ لیگی کارکنان کی فائرنگ سےانکے دو ورکرزشہیدہوگئے ہیں۔ الیکشن ہارنےکے خوف سے لیگی کارکنان فائرنگ کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کےرہنماء عثمان ڈارنےمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا لیگی کارکنان کی جانب سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ الیکشن ہارنے کے خوف سے پی ٹی آئی کے کارکنان پر فائرنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا لیگی کارکنان کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے ورکرز کمال اور ساجد شہید ہوگئے ہیں۔ انصاف کی آخری حد تک جائیں گے۔