'کراچی کو نقصان پہنچانے والا ملک دشمن ہے'

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی ...
شائع 19 فروری 2021 08:05pm

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کونقصان پہنچانےوالا ملک کا دشمن ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹٰی آئی اور ایم کیوایم نےکراچی کونقصان پہنچایا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیوں مردم شماری پر خاموش ہوگئی؟انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم نے2سیٹوں کیلئےکراچی کا سودا کردیا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمیں خود کو گنوانےکیلے احتجاج کا راستہ اپنانا پڑا، کراچی پر وزیراعظم نے شب خون مارا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی والوں کےپاس پی ایس پی کےعلاوہ کوئی چوائس نہیں۔