پشاور: سی پیک منصوبوں پر اجلاس، عاصم سلیم باجوہ کی شرکت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی زیرصدارت سی پیک منصوبوں سےمتعلق ...
شائع 19 فروری 2021 07:49pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی زیرصدارت سی پیک منصوبوں سےمتعلق اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے خصوصی شرکت کی ہے۔

اجلاس میں صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ صنعتوں کے قیام کیلئے1800درخواستیں موصول ہوئی ہیں، رشکئی اکنامک زون کےقیام پرپیشرفت اطمینان بخش ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے کی فیزیبلٹی اگلے3ہفتوں کے اندر مکمل کی جائے گی۔