مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

مسلم لیگ ن کے سینیٹراورنوازشریف کے قریبی ساتھی مشاہداللہ خان کی...
شائع 18 فروری 2021 09:38pm

مسلم لیگ ن کے سینیٹراورنوازشریف کے قریبی ساتھی مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ جس میں چیئرمین سینیٹ،وزیراعظم آزاد کشمیر، شاہد خاقان عباسی سمیت سیاستدانوں اورمختلف مکتبہ فکرکے افراد نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انکی تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی گئی۔

نمازجنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدر،مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی،راجہ ظفرالحق،اقبال ظفرجھگڑا، سردار ایاز صادق اوردیگر نے شرکت کی۔

جے یو آئی کے رہنماء مولانا عطاءالرحمان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکراور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز،اوردیگرسیاستدان تعزیت کےلئے مشاہد اللہ خان گھرپہنچے۔

میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے مریم نوازنےکہا کہ جمہوریت کو نہیں بلکہ پاکستان کومشاہد اللہ جیسا لیڈر نہیں ملے گا۔ مشاہداللہ خان آمریت کے خلاف سینیٹ میں توانا آوازتھی۔

مشاہداللہ خان کے انتقال پرسیاسی قیادت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔