'ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے قول وفعل میں تضاد ہے'
معاون خصوصی شہبازگل نےکہاہےن لیگ اورپیپلزپارٹی کےقول وفعل میں تضادہے۔دونوں جماعتوں نےمیثاق جمہوریت میں سینیٹ الیکشن کی شفافیت کاوعدہ کیاتھا۔
اسلام آبادمیں قائد ایوان سینیٹ شہزاد وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے ہر فرد کی عزت نفس کاخیال رکھناچاہیئے۔دونوں جماعتوں نےمیثاق جمہوریت میں سینیٹ الیکشن اوپن کرانےکاوعدہ کیاتھا۔ عمران خان کاموقف رہا الیکشن شفاف ہونےچاہئیں۔
قائدایوان شہزادوسیم نےکہاکہ2015میں سینیٹ الیکشن کی شفافیت کےحوالےسے معاملہ ایوان میں بھی اٹھایا جاچکا ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت کے مطابق سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔
شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ کمیٹی تجاویز میں سینیٹ الیکشن کے بیلٹ پیپر پر ووٹر کانام درج کی سفارش شامل تھی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت میں سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ تحریک انصاف حکومت نے شفاف سینیٹ الیکشن یقینی بنانے کیلئے بڑا قدام اٹھایا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔