آئی پی پیز کا معاملہ: حکومتی ٹیم نےچیئرمین نیب کی ملاقات

آئی پی پیزسےمتعلق حکومتی ٹیم نےچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال...
شائع 18 فروری 2021 08:31pm

آئی پی پیزسےمتعلق حکومتی ٹیم نےچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سےملاقات کی جس میں حکومتی ٹیم نے47آئی پی پیزسےازسرنومعاہدوں سے آگاہ کیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے ہونے والی ملاقات میں حکومتی ٹیم نےبتایاان معاہدوں سے55ارب روپےکی بچت ہوگی۔ یہ امرقابل ذکرہے کہ مذاکرات کاآئیڈیانیب کی جانب سے سامنے آیا تھا۔نیب نےسابقہ حکومت کوبھی آئی پی پیزمعاہدوں میں کمزوریوں کی نشاندہی کی تھی۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب جاویداقبال نےمذاکراتی ٹیم کےکردارکوبھی سراہا ہے۔ نیب دوبارہ معاہدوں سےمتعلق تحقیقات کی خبروں کی تردید کرتا ہے۔