قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس،ملکی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی مالیاتی کمیشن کااجلاس ہواجس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،وزیرخزانہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں صوبوں اور وفاق کے شیئرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی مالیاتی کمیشن میں کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاق معاشی اشاریوں پرمشتمل کمیٹی کی سربراہی کرے گا۔ وفاق سےصوبوں کے وسائل کی منتقلی کی کمیٹی کا نگران سندھ ہوگا ۔قومی مالیاتی کمیشن میں سندھ اپنے حصے سے دستبردار نہیں ہوگا۔وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ قبائلی علاقے خیبر پختونخوا میں ضم ہوچکے ہیں۔صوبوں کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر تجاویز سامنے آئیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہوگی این ایف سی ایوارڈکوجلدحتمی شکل دی جائے۔ وفاق اپنےٹارگٹ پورےکرے۔
اجلاس میں وفاقی مالیاتی کمیشن میں کمیٹیاں بنانےکافیصلہ کیاگیا۔وفاق معاشی اشاریوں پرمشتمل کمیٹی کی سربراہی کریگا۔پنجاب محصولات سے متعلق کمیٹی کی سربراہی کرےگا۔وفاق سےصوبوں کےوسائل کی منتقلی کی کمیٹی کانگران سندھ ہوگا۔صوبوں کے درمیان محاصل کی تقسیم سے متعلق گروپ کی سربراہی بلوچستان کرے گا۔ خیبرپختونخوا کمیشن میں فاٹاسےمتعلق قائم کمیٹی کی سربراہی کرے گا۔
وزیرخزانہ حفیظ شیخ نےکہاکہ قبائلی علاقے خیبر پختونخوامیں ضم ہوچکے ہیں۔صوبوں کی جانب سے سے این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر تجاویز سامنے آئیں، صوبوں اور وفاق میں ہم آہنگی کےلئے ایک گروپ بنایا گیا ہے۔
میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ دیگرصوبوں کی نسبت تیل اورگیس زیادہ پیداکرتاہے۔این ایف سی ایوارڈ کےحوالےسےاپنی سفارشات دی ہیں ۔فاٹا کا خیبر پختونخوا سےالحاق ہوگیا۔ خیبرپختونخواکاحصہ بڑھناچاہیئے،کوئی دورائےنہیں۔کوشش ہوگی، این ایف سی ایوارڈ کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ وفاق اپنےٹارگٹ پورے کرے۔
ذرائع کےمطابق قومی مالیاتی کمیشن اجلاس میں سندھ حکومت نےموقف اپنایاہےکہ قومی مالیاتی کمیشن میں سندھ اپنےحصےسے دستبردارنہیں ہوگا۔ سندھ کو این یف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والا شیئر وفاق کو دینا ہوگا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔