ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کی کامیاب سرجری،گھر منتقل
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کو کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں اور انہیں نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے۔
اسپتال سے گھر منتقلی کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی و دیگر پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصہ پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض میں مبتلا رہے، جس کا انہوں نے جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا۔ لیکن پروفیسر انوار اے خان اور پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کے مرض کی صحیح تشخیص اور دو گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کیا۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں لیکن ان کی تعریف نہیں کی جاتی۔ پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب ہوتے ہوئ بھی اپنی دل کی تکلیف کا پاکستان میں ہی علاج کروایا۔ چودھری شجاعت کو ڈاکٹرز نے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔