پاک بحریہ کی کثیر الملکی امن مشقیں اختتام پذیر
پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 21 اختتام پزیر ہوگئیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کو مشقوں میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے الوداعی سلامی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 21 کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے بحری امور, دفاعی پیداوار ،چیف منسٹر سندھ بھی تقریب میں شریک تھے۔
تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے بھی شرکت کی، بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے صدرپاکستان کا استقبال کی جہاں صدرر مملکت کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔
ساتویں کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن چھ روز تک جاری رہی جس میں تقریبا 45 سے زائد ممالک شریک تھے ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔