آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ...
شائع 15 فروری 2021 04:57pm

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، محمد رضوان 116 درجے ترقی کے بعد 42 نمبر پر آگئے، کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہیرو محمد رضوان کی آئی سی سی رینکنگ میں لمبی چھلانگ، وہ 116 درجے ترقی پاکر کیرئیر بیسٹ 42 ویں نمبر پر آگئے۔

دوسری جانب قومی کپتان بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے جبکہ حیدر علی 13 درجے بہتری کے بعد137 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسری پوزیشن پر آگئے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی 5 درجے ترقی پاکر 11 ویں نمبر پر آگئے، فاسٹ بولر حسن علی اور عثمان قادر کی رینکنگ میں 14 اور 129 درجے بہتری آئی ہے۔

ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا بدستور چوتھا نمبر ہے۔