محمد رضوان ملتان سلطانز کے نئے کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو محنت کا پھل مل...
اپ ڈیٹ 15 فروری 2021 04:55pm

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو محنت کا پھل مل گیا، پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

کپتان بنائے جانے پر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ وہ ملتان سلطانز کی منیجمنٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی، شان مسعود اور سہیل تنویر جیسے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہونا خوش آئند ہے، ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو شان مسعود کی جگہ ملتان سلطانز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔