صحرائے تھر میں کراچی کور کی فوجی مشقیں 'جیدار الحدید' جاری
صحرائےتھر میں کراچی کور کی فوجی مشقیں 'جیدار الحدید' جاری ہیں۔...
صحرائےتھر میں کراچی کور کی فوجی مشقیں 'جیدار الحدید' جاری ہیں۔ کراچی کورکےبکتر بند دستوں نے تھر میں ٹیکٹیکل ڈرلز کا مظاہرہ کیا۔ 28 جنوری سے شروع ہونے والی مشقیں چار ہفتے جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق صحرائےتھرمیں کراچی کور کی فوجی مشقیں 'جیدار الحدید' جاری ہیں۔مشقوں کے دوران کراچی کور کے بکتر بند دستوں نے تھر میں ٹیکٹیکل ڈرلز کا مظاہرہ کیا۔مشق میں چھور سے 74کلومیٹر دور تھر کے سخت صحرائی ماحول میں روایتی آپریشنز شامل ہیں۔
'سیسہ پلائی دیوار' کے نام سے جاری مشقوں کا مقصد صحرا میں مضبوط دفاع کی صلاحیت جانچنا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 28 جنوری سے شروع ہونے والی مشقیں چار ہفتے جاری رہیں گی۔
جیدار الحدید یعنی سیسہ پلائی دیوار مشقیں 28 فروری کو مکمل ہوں گی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔