پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی...
شائع 13 فروری 2021 09:29pm

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں16روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کےمطابق اوگرا نے سمری 30روپے فی لٹر لیوی پر تیار کی ہے۔ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی21 روپے جبکہ ڈیزل پر 22 روپے11پیسے وصول کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات 16فروری سے مہنگی کردی جائیں گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے اور امکان ہے کہ پٹرول پانچ روپے 50 پیسے اور ڈیزل پانچ روپے 75 پیسے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔