سینیٹ انتخابات: حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

پی ٹی آئی کے حفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی نےکاغذات...
شائع 13 فروری 2021 07:56pm

پی ٹی آئی کے حفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی نےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ اورفوزیہ ارشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے کہتے ہیں عمران خان اور قوم کی توقعات پرپورا اترینگے۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہاکہ تین مارچ یوسف رضا گیلانی سبکی کا سامنا کرینگے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ن لیگ اور جے یو آئی گیلانی کو ووٹ دئیں۔

پی ڈی ایم کے متفقہ امیدواریوسف رضاگیلانی بھی دوسابق وزراء اعظم شاہد خاقان عباسی اورراجہ پرویزاشرف کے ہمراہ پہنچے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ انتخاب تعلقات کی بنیاد پر اور ووٹ ضمیرکے تحت کاسٹ ہوگا،نیب مقدمات کا انتخاب پرفرق نہیں پڑتا۔

اسلام آباد کی دونشستوں کےلئے30سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے تاہم ابتک صرف تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔