سینیٹ انتخاب: پیپلزپارٹی نے 13 کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

سندھ سےسینیٹ انتخاب کےلئے پیپلزپارٹی نے13کاغذات نامزدگی جمع...
شائع 13 فروری 2021 07:08pm

سندھ سےسینیٹ انتخاب کےلئے پیپلزپارٹی نے13کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔شہادت اعوان جنرل ٹیکنوکریٹ کی نششت پرامیدوار ہوں۔سلیم مانڈووال،شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک،جام مہتاب،پلوشہ خان بھی امیدوارون میں شامل ہیں۔

سندھ سے سینیٹ کے انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روزبھی جاری رہا۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار وزیراعلی سندھ کے ہمراہ الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر پہنچے۔

پیپلزپارٹی کے بارہ امیدوارں نے تیرہ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے دو خواتین ،دو ٹینکو کریٹس اور سات جنرل نشتوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سندھ سےپیپلزپارٹی کےامیدواروں میں سلیم مانڈویوالا،فاروق ایچ نائیک،تاج حیدر،جام مہتاب ڈہر،صادق علی میمن،دوست محمدجیسر،شہادت اعوان،ڈاکٹرکریم خواجہ، شیری رحمان، پلوشہ خان،خیر النساء،رخسانہ شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔شہادت اعوان جنرل اورٹیکنو کریٹ کی نششت پر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔