'نہ ہم نے پیسے لیکر ووٹ دیا اور نہ لیتے ہیں'

ایم کیو ایم پاکستان کےرہنماءروف صدیقی کہتےہیں جب کبھی وزیراعظم...
شائع 13 فروری 2021 06:58pm

ایم کیو ایم پاکستان کےرہنماءروف صدیقی کہتےہیں جب کبھی وزیراعظم اور صدرکے ووٹ کی ضرورت پڑی ہم نے ووٹ ڈال دیے ۔اس بار ہم چاہتے ہیں کہ کچھ لوگ ہمیں بھی ووٹ ڈالیں۔

الیکشن کمیشن سندھ میں سینیٹ انتخاب کےلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکےبعدمیڈیا سے گفتگو میں ایم کیوایم پاکستان کےرہنماء فیصل سبزواری کاکہناتھاکاکہنا تھا نہ ہم نےپیسےلیکر ووٹ دیا اور نہ لیتے ہیں۔ کوئی بھی پیسے کے بل بوتے پر نہ چھینے۔ ابھی تک تحریک انصاف نے ہم سے ووٹ کےلئے رابطہ نہیں کیا۔ کیا کوئی ناراضی کی بنیاد پرپیپلز پارٹی کو وٹ دے سکتا ہے۔ سندھ اور اسلام آباد میں آئین اور قانون کی بات الگ الگ ہو یہ نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا صادق اور امین کا حق الیکشن کمیشن کا ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کے بغیر کوئی سر پرائز نہیں ہو سکتا ہے۔

روف صدیقی نے کہا ہر شہری جمہوری عمل کا حامی ہے۔ ایم کیو ایم نے کبھی خریدو فروخت نہیں کی۔ جب کبھی وزیراعظم اور صدر کے ووٹ کی ضرورت پڑی تو ہم نے ووٹ ڈال دیے۔ اس بار ہم چاہتے ہیں کہ کچھ لوگ ہمیں بھی ووٹ ڈالیں۔

انہوں نے کہا اب ووٹ کی فروخت چھپائی نہیں جارہی۔ اس کو اب پارلیمانی بے حیائی نہ کہیں تواور کیا کہیں گے۔

ایم کیوایم کیجانب سے سات کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

روف صدیقی،فیصل سبزواری،خواجہ سہیل منصور،ظفرکمالی،خضرعسکرزیدی،خالدہ اطیب کےکاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔روف صدیقی جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نششت پرامیدوار اور خالدہ اطیب خواتین کی نششت پرایم کیوایم کی امیدوارہوں گی۔