حفیظ اور سرفراز کی لفظی جنگ، محمد عامر بھی بول پڑے

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور سابق کپتان سرفراز ...
شائع 13 فروری 2021 06:07pm

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور سابق کپتان سرفراز احمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑی تو محمد عامر بھی خاموش نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف محمد رضوان نے پہلے ٹوئنٹی میں سنچری بنائی تو محمد حفیظ نے پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر کی بحث چھیڑ دی تھی۔

حفیظ نے شروعات کی، سنچری بنانے پر رضوان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کب تک ثابت کرنا پڑے گا کہ آپ نمبر ون ہو، جس کے بعد سرفراز احمد اور محمد حفیظ آمنے سامنے آگئے۔

حفیظ کی ٹوئٹ پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ردعمل میں ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کیلئے اب تک جتنے بھی وکٹ کیپرز کھیلے، سب نمبر ون رہے اور سب کا احترام کرنا چاہیئے۔ سابق کپتان نے مزید لکھا کہ آئندہ بھی جسے موقع ملے گا وہ نمبر ون ہی ہوگا۔

دوسری جانب محمد عامر نے سرفراز کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بولا کہ بابو آپ بھی نمبرون ہیں، لوگوں کا کام ہے کہنا، آپ انجوائے کريں۔

معاملہ طول پکڑتا گیا تو کرکٹ بورڈ کو میدان میں آنا پڑا، بورڈ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم منیجر کے ذریعے بات کروا کر معاملہ رفع دفعہ کرایا اور دونوں کھلاڑیوں کو بیانات کے زریعے تنازعات میں نہ پڑنے کی ہدایت کردی۔