حفیظ اور سرفراز کے درمیان لفظی جنگ، بورڈ کو میدان میں آنا پڑا
لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور سابق کپتان سرفراز احمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی، جنوبی افریقہ کے خلاف محمد رضوان کی سنچری پر نمبر ون کی بحث ہوئی، پی سی بی نے معاملے میں مداخلت کرکے دونوں کھلاڑیوں کی صلح کرادی۔
پاکستان کا نمبر ون وکٹ کیپر بلے باز کون؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔ سرفراز احمد اور محمد حفیظ آمنے سامنے آگئے، حفیظ نے شروعات کرتے ہوئے رضوان کو سنچری پر مبارکباد دی اور لکھا کب تک ثابت کرنا پڑے گا کہ آپ نمبر ون ہو۔
حفیظ کی ٹوئٹ پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ردعمل میں ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کیلئے اب تک جتنے بھی وکٹ کیپرز کھیلے، سب نمبر ون رہے اور سب کا احترام کرنا چاہیئے۔
سابق کپتان نے مزید لکھا کہ آئندہ جسے بھی موقع ملے گا وہ نمبر ون ہی ہوگا۔ محمد عامر سرفراز کے حق میں بولے اور لکھا بابو آپ بھی نمبرون ہیں، لوگوں کا کام ہے کہنا، آپ انجوائے کريں۔
معاملے پر کرکٹ بورڈ نے ناراضگی کا اظہار کیا، ٹیم منیجر نے بات کرکے معاملہ رفع دفعہ کرایا اور دونوں کھلاڑیوں کو بیانات کے زریعے تنازعات میں نہ پڑنے کی ہدایت کردی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔