پی ایس ایل 2021 کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2021 کیلئے میچ آفیشلز کا...
شائع 12 فروری 2021 10:43pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2021 کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار، رچرڈ النگ ورتھ اور مائیکل گف سمیت پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 7 ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اس کے علاوہ سری لنکا کے روشن ماہنامہ، علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس اور جاوید ملک میچ ریفریز کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔