عثمان ڈار اپنے عہدے سے مستعفی
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے حکومتی عہدہ کے باوجود حلقے کے دورے پرالیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عثمان ڈارکوڈی نوٹیفائی کر دیا ہے ۔
این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم پرالیکشن کمیشن نے عثمان ڈارکونوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد عثمان ڈارنے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑدیا ۔
آج نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے عثمان ڈارنے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے مجھے حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا تھا ۔
واضح رہے کہ این اے 75 سیالکوٹ میں 19 فروری کوضمنی انتخابات ہورہا ہے، ن لیگی ایم این نے افتخار شاہ کی وفات کے بعد سیٹ خالی ہوگئی تھی ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔