سینیٹ الیکشن ، کاغذات جمع کرانے کا کل آخری روز

سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز ہے۔...
شائع 12 فروری 2021 10:36pm

سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز ہے۔ سینٹ انتخابات 2021 کے لیے الیکشن کمیشن میں اسلام آباد سے سینٹ کی 2 نشستوں کے لیے 25 کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے ۔

عبدالحفیظ شیخ، فوزیہ ارشد ،پیرعادل گیلانی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ۔ کل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے۔ سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے ۔

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے پہلے دن اسلام آباد سے سینٹ کی دو نشستوں کے لیے 25 کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے۔

عبدالحفیظ شیخ ،فوزیہ ارشد ،پیر عادل گیلانی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، سینٹ انتخابات کے لیے کل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے۔ سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے ۔

سینٹ انتخابات 2021 میں جے یو آئی نے پارٹی ٹکٹس کے معاملے پرکے پی کے اوربلوچستان اسمبلی سے امیدواروں کو فائنل کرلیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی، پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نیئر بخاری سے رابطہ کرکےآگاہ کیا کہ اس وقت شیڈول میں تبدیلی مشکل ہے ۔