ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،...
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقے لرز گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
دیر شہر، چترال، لاہور، رائے ونڈ، پتوکی، شرقپور، حویلی لکھا، اوکاڑہ، چنیوٹ، نوشہرہ اور بورے والا شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پاکستان کے وقت کے مطابق 10 بجکر 02 منٹ پر آیا۔ زلزلہ کا مرکز تاجکستان اور گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ابھی تک کہیں سے بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔