پاک جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان مختصر فارمیٹ کی سیریز...
شائع 12 فروری 2021 10:05pm

لاہور: پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان مختصر فارمیٹ کی سیریز کا دوسرا ٹاکرا کل لاہور میں ہوگا، پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی فاتح الیون کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

پہلا میچ 3 رنز سے گرین شرٹس کے نام رہا، اب باری ہے دوسرے ٹاکرے کی۔ قذافی اسٹیڈیم میں لائیو ایکشن شام 6 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کے پاس ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا بھی سنہری موقع ہے۔

اب تک پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی گئی 6 سیریز میں سے 4 جنوبی افریقہ کے نام رہیں، ایک میں پاکستان نے فتح سمیٹی جبکہ ایک سیریز ڈرا رہی۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب مہمان ٹیم بھی دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پرعزم ہے۔