رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب اتوار کو ہوگی

رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب اتوار کو ہوگی۔ مولانا خبیر...
شائع 12 فروری 2021 08:48pm

رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب اتوار کو ہوگی۔ مولانا خبیر آزاد نے کہا کہ اتحاد سے ہی کامیابی ممکن ہے، سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے۔

اسلام آباد میں رویت ہلال کی زونل کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کہیں سے ماہ رجب کی شہادت موصول نہ ہوئی۔

مولانا خبیر آزاد کے مطابق رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب اتوار کو ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا۔ اس موقع پر مولانا نے ملک کی سلامتی، ترقی اور کورونا سے نجات کی خصوصی دعا بھی کرائی۔