ملک میں شجرکاری مہم کا آغاز

ملک میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے...
شائع 12 فروری 2021 07:42pm

ملک میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اربن فارسٹ کاافتتاح کیا۔

لاہور جیلانی پارک میں اربن فارسٹ کے حوالے سے تقریب ہوئی جہاں وزیراعظم عمران خان نے پودا لگایا۔

وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے کہ ملک کو سرسبز بنانا ہے اس مقصد کے لیے ہر سال شجر کاری مہم شروع کی جاتی ہے بالخصوص شہروں کے درجہ حرارت کو بہتر رکھنےکے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے ۔

پوری قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت بھی کریں۔