'موجودہ وفاقی حکومت انتقام اور الزام کی حکومت ہے'
وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نےکہاہےگندم کا مسئلہ صرف سندھ میں ہو تویہ ہماری نااہلی ہے۔موجودہ وفاقی حکومت انتقام اورالزام کی حکومت ہے۔ انکا بس چلے تو یہ ڈالر اور تیل کی قیمتیں بڑھنے کا ذمے دار بھی سندھ حکومت کو قرار دے دیں۔
لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں بلوچ پرائمری اسکول کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لیاری آیا ہوں۔تعلیم سب سے اہم ہے۔ اسکول کو بحال کیا ہے،انجینئرنگ کالج کی منظوری دی ہے۔
انکا کہنا تھا سڑکوں پر کام جاری ہے جلد مکمل کریں گے۔ کھیلوں کے میدان کو بہتر کیا جائے گا۔ لیاری کے جوانوں کومیرٹ پر نوکریاں دیں گے، پانی کی چوری کا خاتمہ کررہےہیں، پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔
ناصرحسین شاہ نے کہایہ جو موجودہ وفاقی حکومت ہے یہ انتقام اورالزام کی حکومت ہے۔ جتنے وفاقی وزرا ہیں وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں۔گندم کا مسئلہ صرف سندھ میں ہو تو یہ ہماری نااہلی ہے۔
انکاکہناتھاپورے پاکستان میں یہ کوتاہی ہے۔انکا بس چلے تو یہ ڈالر اور تیل کی بڑھائی گئیں قیمتوں کا ذمے دار بھی سندھ حکومت کو قراردے دیں۔ ان کی اپنی کارکردگی صفر ہے۔
ناصرحسین شاہ نےکہامحمود آباد سے نالوں پر سے جو تجاوزات ہٹائی گئیں کسی قسم کا کوئی سیاسی دباو نہیں تھا پورے کراچی میں انکروچمنٹ آپریشن جاری ہے غیر قانونی نہیں ہونے دینگے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔