پہلاٹی20: رضوان کی شاندارسنچری، پروٹیزکو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹی...
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گرین شرٹس نے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت پروٹیز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں پروٹیز کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
اوپنر محمد رضوان نے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے مجموعی طور پر 64 گیندیں کھیل کر ناقابل شکست 104 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ حیدر علی 21، حسین طلعت 15 اور خوشدل شاہ 12 رنز بناسکے۔
پروٹیز کی جانب سے اینڈائل فیلوکوائیو نے دو جبکہ تبریز شمسی، فورچُن اور سیپاملا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔