پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج...
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔ بیٹنگ کوچ یونس خان کہتے ہیں کہ مختصرفارمیٹ میں کوئی فیورٹ نہیں، لیکن سیریز کیلئے اچھا مومنٹم بنا ہوا ہے۔
پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز، شاہین پروٹیز پر جھپٹنے کو تیار۔ لاہور میں پہلا ٹاکرا آج شیڈول ہے، لائیو ایکشن شام 6 بجے شروع ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، بابر اعظم اور ہنرچ کلیسن نے فوٹو سیشن کرایا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 14 ٹی ٹوئںٹی میچز کھیلے گئے ہیں۔ 6 پاکستان اور 8 جنوبی افریقہ نے جیتے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔