پی ایس ایل 6: لبرٹی چکر پر ڈمی ٹرافی کی نقاب کشائی
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کا سپر میلے کے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہوگیا۔ لبرٹی گول چکر پر 12 فٹ لمبی ڈمی ٹرافی کی نقاب کشائی کر دی گئی۔ گول چکر پر بنائے گئے منی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے پورٹریٹ اور مونومنٹس سجا دئیے گئے، تقریب میں آتشبازی کا بھی تڑکا لگایا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کا سپر میلا، 10 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا، لبرٹی گول چکر پر پی ایس ایل کی رونقیں نظر آنے لگیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی وسیم خان نے 12 فٹ لمبی ڈمی ٹرافی کی نقاب کشائی کی، پی ایس ایل منی اسٹیڈیم میں آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
وسیم خان نے میچز کیلئے 20 فیصد شائقین کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
پی ایس ایل سپر میلہ 20 فرروی سے کراچی جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔