سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی ، تحفظات کا اظہار

سندھ اسمبلی کی سیکورٹی کے معاملے پر آئی جی سندھ اور ہوم ...
شائع 10 فروری 2021 10:15pm

سندھ اسمبلی کی سیکورٹی کے معاملے پر آئی جی سندھ اور ہوم سیکریٹری کو خط لکھ دیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی سیکورٹی کا اسپیکرنےجائزہ لیا،خط کے مطابق اسمبلی کےاندراورباہرسیکورٹی کامناسب بندوبست نہیں تھا، سیکورٹی کے لئےپولیس اہلکاروں کی تعدادبھی کم ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ 3ماہ سے ڈی ایس پی رینک لاافسر سندھ اسمبلی کی سیکورٹی پر تعینات نہیں ہے، اسمبلی کی دیوار کے ساتھ غیر متعلقہ گاڑیاں پارک ہوتی ہیں۔

خط کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کی عمارت کی نامناسب سیکورٹی پر اظہار برہمی کیا ۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کی رہائشگاہ پر بھی سیکورٹی کا مناسب بندوبست نہیں ہے۔

خط کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بھی واپس لے لئیے گئے ہیں۔