کوئٹہ : نرسز کا احتجاج، مطالبات تسلیم ہونے پر ختم
کوئٹہ میں کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سمیت دیگرمطالبات کے حق میں...
کوئٹہ میں کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سمیت دیگرمطالبات کے حق میں ینگ نرسز کا انسکمب روڈ پرچھ گھنٹے تک دھرنا مطالبات تسلیم ہونے پرختم ہوگیا۔
بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ تین سال سے کنٹریکٹ پر بھرتی تین سو پچاس نرسز کی سروسزمیں توسیع نہ ہونے،تین ماہ سےتنخواہیں کے اجرا اور ڈائریکٹریٹ نرسز کالج کی تبدیلی کے لئے انسکمب روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
مظاہرین وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینا چاہتے تھے مگر انتظامیہ نے انہیں روک دیا۔
حکومت بلوچستان کے وفد نے کنٹریکٹ نرسز کے تینوں مطالبات مان لئے مطالبات تسلیم ہونے پرنرسز نے اپنا 6 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کردیا۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔