وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےچیئرمین نیپرا کی وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیپرا نے وفد کے ہمراہ...
اپ ڈیٹ 10 فروری 2021 10:06pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیپرا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے شکوہ کیاہم یہاں اجلاس کر رہے ہیں اور آپ نے ٹیرف بڑھا دیا۔لوگوں کوبجلی کا بل ادا کرنے کےلئے بھیک مانگتے دیکھا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین نیپرا توصیف حسین فاروقی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی.

وفد میں ممبرسندھ رفیق شیخ،ممبر بلوچستان رحمت اللہ بلوچ، ممبر کے پی ٹی بہادر شاہ شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر توانائی امتیاز شیخ اور پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو شریک ہوئے۔

ملاقات شروع ہوئی تووزیراعلی سندھ نے وفد سے شکوہ کیاکہ ہم یہاں اجلاس کررہے ہیں اور آپ نے ٹیرف بڑھادیا۔ ٹیرف میں اضافے سےلوگ بل ادا نہیں کر پارہے. بجلی کا بل ادا کرنے کےلئے بھیک مانگتے ہم نے دیکھا ہے۔ سندھ کے غریب عوام پر بجلی کے بلوں میں اضافی بوجھ نہ ڈالیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہاسندھ میں لوڈشیڈنگ کابڑا عذاب ہے۔ گرمی آرہی ہےلوڈشیڈنگ کوہرحال میں کنٹرول کرنا ہوگا۔لوڈشیڈنگ ہمارےلئے امن و امان کی صورتحال پیدا کرتی ہے۔

چیئرمین نیپرانے کہابجلی کی چوری بھی کافی ہے جس پروزیراعلی نے کہابجلی کی چوری روکنے کےلئے حیسکو اورسیپکو کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

وزیراعلی سندھ نےکہاجس علاقے سے ادائیگی کم ہے پورے علاقے کی بجلی بند کردی جاتی ہے۔یہ ظلم ہےاور جو بل ادا کرتا ہے اس کو سزا دینے کے مترادف ہے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا یہ بلکل ٖغلط ہے، ہم اس کو ٹھیک کریں گے۔