پاک جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز، کئی روز سے ٹریفک کا نظام درہم برہم
لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز کیلئے شہر کو متبادل ٹریفک پلان کا دعوٰی تو کیا گیا، مگر کئی روز سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے ہیں۔
جنوبی افریقہ ٹیم کی لاہور آمد اور پھر ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مہمان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لانے اور لے جانے کی وجہ سے متعدد سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں۔ ٹیم کی نقل و حرکت سے پہلے کئی گھنٹے تک ٹریفک روک کر شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا جاتا ہے۔
شام کو ہونے والے میچوں کیلئے دن بھر کھڑی کی گئی رکاوٹیں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ہیں۔ شہریوں نے بہتر پلان نہ ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹ سیریز کے دوران نہ صرف قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں لوگوں کو کاروبار بند کرادیا گیا ہے بلکہ راستے میں آنے والے کئی اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کرادیئے گئے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔