'آج اسلام آباد مدینہ نہیں کربلا کا منظر پیش کررہا تھا'

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کہتے ہیں لانگ مارچ کےبعد...
شائع 10 فروری 2021 09:18pm

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کہتے ہیں لانگ مارچ کےبعد دھرنا بھی دیاجائےگا۔ پی ٹی آئی نےبھی ڈی چوک پراحتجاج کیاتھا۔

آج نیوزکے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین پرتشدد کی مذمت کرتےہیں۔ حکومت کومہنگائی کےحساب سےمراعات دینی تھیں۔سیاسی لوگ ایساتشدد برداشت نہیں کرتے۔تشدد سےتحریکیں بڑھتی ہیں،رکتی نہیں۔

لطیف کھوسہ نےکہاویڈیوکی فرانزک رپورٹ ہوناباقی ہے۔عمران خان نےکہاویڈیومیں نوٹ گنتےہوئےہیں۔پی ٹی آئی نےہی منڈیاں لگائی تھیں۔عمران خان نےایک بار پھر یوٹرن لےلیاہے۔

جمیعت علمائےاسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہناتھا کہ آج اسلام آباد مدینہ نہیں کربلاکامنظرپیش کررہاتھا۔ملازمین پارلیمنٹ پرچڑھائی کرنےنہیں آئےتھے۔کیا ملازمین کاحق نہیں کہ تنخواہ میں اضافہ ہو۔حکومت کوعوام اور مسائل سےکوئی دلچسپی نہیں۔50،50کروڑدینےکیلئےپیسہ ہے،تنخواہیں بڑھانےکےلئےنہیں؟

https://twitter.com/aaj_urdu/status/1359524041560883201?s=20

انکاکہناتھا کہ ووٹ خریدنےاوربیچنےوالےجہنمی ہیں۔عمران خان نے50،50کروڑدینےکااعلان کیا۔ پیسے دینے کااعلان ہارس ٹریڈنگ نہیں ہے؟ویڈیومیں پیسے دینے اور لینے والے پی ٹی آئی کےہیں۔پرویزخٹک اوراسپیکراسدقیصر سےاستعفالیناچاہیئے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی عندلیب عباس کاکہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہوتاہے۔ملازمین کےمطالبات مان لئے گئے تھے۔مطالبات ماننےکےبعدملازمین منتشر ہوناشروع ہوگئےتھے۔راتوں رات کچھ ہوا اور ملازمین پھرآگئے۔

انہوں نے مزید کہا اسلام آباد میں ملازمین پرتشدد نہیں ہوناچاہیئے۔قانون ہاتھ میں لیاجائےگاتوحکومت ایکشن لے گی۔

عندلیب عباس نے کہاخریدوفروخت کےبعد ہم انکوائری کی۔شواہد ملنےپرلوگوں کو نکالابھی گیا۔مارچ کرنےوالے رسوائی مارچ کرنےجارہےہیں۔