شاداب خان نے پی ایس ایل سکس کے ٹائٹل پر نظریں جمالیں
کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل سکس...
کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل سکس جیتنے پر نظریں جمالیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزنز میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی، غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مزید کہا کہ حسن علی کی شمولیت سے ہمارا اسکواڈ مضبوط ہوگیا، اس بار بولنگ لائن تگڑی رکھی ہے۔ روٹی گینگ کے کچھ ممبرز اب بھی دوسری ٹیم میں ہیں۔
شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے کی اجازت ملنے پر شاداب نے کہا کہ کراؤڈ کے اسٹیڈیم آنے سے مزہ آئے گا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔