'حج ریگولر انداز میں نہ ہونے کا خدشہ'
وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے اگلا حج بھی ریگولراندازکا نہیں ہوگا، سعودی حکومت نے حج انتظامات کے حوالے سے ھمیں انتظار کا کہا ہے، فضل الرحمان ہر چیز کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہیں، تحریک لبیک کے ساتھ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیاجائے گا ۔
مدارس دینیہ میں اسناد کی تقسیم کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں نورالحق قادری نے کہا کہ ہم حج کے حوالے سے عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں اور سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے،لگتا ہے اس مرتبہ بھی ریگولر حج نہ ہوسکے لیکن اس بار شاید تعداد حاجیوں کی پچھلی مرتبہ سے زائد ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سعودی حکام نے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں،جب تک تعداد ہمارے سامنے نہیں آتی اس وقت تک ایئرلائنز سے بات کرنے کا فائدہ نہیں،سعودی حکام سے ابھی تک حج کے حوالے سے ایم او یو سائن نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں پر چیز کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہیں، عمران خان کی سیاسی پیشنگوئیاں حقیقت بن کر سامنے آرہی ہیں،اوپن بیلٹنگ سے سینٹ انتخابات اسی لئے ہیں،سیاسی فضا اب گرم ہونے کی بھائے ٹھنڈا ہورہی ہے،پی ڈی ایم کے غبارے سے پوا نکل رہی ہے، تحریک لبیک کی سولہ فروری کو احتجاجی کالُ بارے ان کا کہنا تھا کہ معاملہ حل کرلیاجائے گا،ھم افہام و تفہیم سے آگے چلیں گے۔
تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملا اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کیا جارہا ہے،
اس موقعے پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے، ہماری حکومت نے دینی مدارس کو ساتھ لے چلنے کا فیصلہ کیا، مدارس بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیتے، ہم نے ریاست اور مدارس کے درمیان خلیج ختم کی، مدارس کو تسلیم کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے معاشرے میں مختلف شدت پسندی بکھرے ہوئے تعلیمی نظام کی وجہ سے آئی ہے، پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب مکمل ہو چکا ہے، تقریب میں مدارس دینیہ میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔