شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس، گواہ جراح کیلئے طلب
احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں گواہان کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں میرے خلاف کرپشن کی خبر ایک سازش تھی، پہلی سماعت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری کے بعد دو گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے،گرفتار بیور کریٹ احد چیمہ نے عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات کی،عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
اس موقعے پر شہباز شریف نے عدالت کی اجازت سے بتایا کہ انکے خلاف 58 والیم پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات برطانوی اخبار میں لگائے گے،ڈیلی میل کے وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تاہم پہلی سماعت میں ہی فیصلہ میرے حق میں آنا پاکستان کی جیت ہے،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر فیصلہ آیا ہے تواس کی نقل فراہم کریں، تاکہ نیب کو اس پر نوٹس جاری کیے جائیں،شہباز شریف نے بتایا کہ یہ عدالتی کارروائی ہے جو اخبار میں شائع ہوئی ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔