سلیکٹڈ حکومت بھی حیدرآباد سے ڈر رہی ہے، بلاول بھٹو

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہ کہ آج حیدرآباد میں پی ڈی ایم...
شائع 09 فروری 2021 07:53pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہ کہ آج حیدرآباد میں پی ڈی ایم کاسب سےبڑاجلسہ ہے، سلیکٹڈ حکومت بھی حیدرآباد سے ڈررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم کے حیدرآباد میں منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماضی کےآمر بھی حیدرآباد سے ڈرتے تھے، حیدرآبادکی عوام نےجمہوری جدوجہدمیں ہمیشہ صف اول کاکرداراداکیا۔

بلاول نے مزید کہا کہ سندھ وزیراعظم عمران خان کاصوبہ نہیں ہے، عمران خان کوسندھ کےجزیرے،گیس اورکوئلہ چاہئے، وزیراعظم صرف اورصرف سندھ پرڈاکاڈالناچاہتےہیں، ملک کےعوام موجودہ حکومت کوبرداشت نہیں کرینگے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت کی تبدیلی نےملک میں مہنگائی کردی ہے، موجودہ دورمیں ملک میں ریکارڈ بےروزگاری ہے، 50فیصد گھرانے غذائی قلت کا شکار ہوگئےہیں، اشیائےضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سےدورہوگئی ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نےہمارےکسانوں کامعاشی قتل عام کردیاہے، وزیراعظم نےوعدےکےمطابق ابھی تک ایک گھرنہیں دیا، قرض نہ لینےکاکہنےوالوں نےملک کاریکارڈقرضہ لیا، پاکستانی معیشت افغانستان اوربنگلہ دیش سےپیچھےہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان مہنگائی میں سب سے آگے ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کرپشن کابتایاگیا، وزیراعظم عمران خان سےکرپشن کاکوئی نہیں پوچھتا، ہم کب تک نالائق حکومت کوبھگتیں گے؟ پاکستان کےعوام مشکلات کاسامنا کررہےہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ کوسیاست میں نہیں گھسیٹتے،پیچھےہٹنےکاکہتےہیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم عوام کےفیصلےکوماننے کاکہتےہیں، ہم نےطاقت کا سرچشمہ عوام کو بناناہے، نااہل وزیراعظم کوہٹانےکیلئےہم سب جدوجہدکرینگے، مارچ میں مارچ ہوگااورسب ایک ساتھ جائیں گے، کراچی سےمارچ کولےکرنکلوں گا۔