'ہمیں اسرائیل اور بھارت کا طعنہ دینے والےاپنے ذرائع فنڈنگ بتائیں'

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے نواز شریف کو جعلی بینک اکاونٹس...
شائع 09 فروری 2021 06:33pm

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے نواز شریف کو جعلی بینک اکاونٹس اور ہنڈی کا بانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل اور بھارت کا طعنہ دینے والے اپنے ذرائع فنڈنگ بتائیں۔فارن فنڈنگ کیس ن لیگ اور مریم صفدر کے اعصاب پر سوار ہوگیا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نےالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم صفدر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فارن فنڈنگ کی دستاویزات لیکر الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔مریم صفدر کو نواز شریف نے منی لانڈرنگ کے اربوں روپے بطور تحفہ ٹرانسفر کیے۔مریم صفدر بینظیر بھٹو کی کتاب میں10س ملین ڈالرز کے انکشافات کا جواب دیں۔

انکا کہنا تھا کہ بلاول کس منہ سے آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں؟ بتائیں پی ڈی ایم کی تحریک کےلئے کون سے دو ممالک ان کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب ان کا دفاع نہیں کرسکتیں۔ خودساختہ کہانیوں کے بجائے اسکروٹنی کمیٹی میں حقائق کا جواب دیں۔