"رضوان کے لاکھوں ناقدین اب اُن کے مداح بن گئے ہیں"
راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کی فتح میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دوسری اننگز میں سنچری داغ کر پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
محمد رضوان ثابت ہوئے مرد بحران، پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں معیاری اننگز کھیلی اور پریشر کے باوجود زبردست سنچری بنائی۔ رضوان کی سنچری کی بدولت پاکستان جنوبی افریقہ کو 370 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہا۔
2 ٹیسٹ میچز کی 3 اننگز میں رضوان نے 166 رنز بنائے جبکہ وکٹوں کےعقب میں 6 کیچز بھی تھامے۔ عمدہ کارکردگی کے صلے میں وہ مین آف دی سیریز قرار پائے۔
سابق اور موجودہ کرکٹرز بھی رضوان کی تعریف کئے بناء نہ رہ سکے جبکہ شائقین کا کہنا ہے کہ رضوان نے اپنی شاندار کرکردگی سے لاکھوں ناقدین کو اپنا مداح بنالیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔