'حکومت نے پارلیمان کو بے توقیر کردیا'
پی پی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت نےپارلیمان کوبےتوقیرکردیا ہے، آرڈیننس کےذریعے حکومت چلائی جارہی ہے۔
یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس عدالتی فیصلےسےمشروط ہے۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ حکومت نےپارلیمان کوبےتوقیرکردیا ہے، حکومت نےسپریم کورٹ کےفیصلےکاانتظارنہیں کیا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن آرٹیکل 226 کےمطابق ہی ہونگے، سپریم کورٹ آئین اورقانون میں ترمیم نہیں کرسکتی، حکومت دوہری شہریت والامعاملہ بھی درمیان میں لےآئی، جب کسی سےرائےمانگی جاتی ہےتوفیصلہ نہیں سنایاجاتا،سپریم کورٹ گئےتوپارلیمان میں بل کیوں لائے؟
انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج کو اس تنازع میں نہیں آناچاہئے، فوج کی جانب سےایسابیان نہیں آناچاہئےتھا۔
اس موقعے پر لیگی رہنما محسن شاہنوازرانجھا نے کہا کہ حکومتی مؤقف بدنیتی پر مبنی ہے، سینیٹ الیکشن میں پیسےکااستعمال نہیں ہوناچاہئے، پارلیمنٹ میں نیک نیتی سےبل پیش کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔