خیبر پختونخوا:اساتذہ بھرتی ٹیسٹ، پرچہ لیک،انکوائری شروع

خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے...
شائع 08 فروری 2021 11:34pm

خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں پرچہ لیک ہونے پر نتائج روک کر معاملے کی انکوئری شروع کر دی۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں نجی ٹیسٹنگ ایجنسی کےذریعے پی ایس ٹی کے لیے ٹسٹ کے پرچے آوٹ ہونے کی شکایت میں حکومت حرکت میں اگئی۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر وزیر اعلی انسپیکشن ٹیم نے انکوئری شروع کر دی۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ انکوئری مکمل ہونے تک نتائج بھی روک دئے گئے اور کہا کہ ہر صورت میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

سی ایم انسپیکشن ٹیم سات دن میں معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔