قومی اسمبلی اجلاس میں ناخوشگوار واقعہ،ارکان کو شوکاز نوٹس

قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان 4 فروری کو...
شائع 08 فروری 2021 10:14pm

قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان 4 فروری کو ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر ارکان کو نوٹس جاری کردئیے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونےدیا جائے گا ۔ کسی رکن کو ناروا رویہ پر معطل کرنے کا اختیار ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے واقعہ کی ویڈیو اور تصاویر سپیکر کو پیش کیں۔

اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونےدیا جائے گا۔ ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کی کارروائی کی فوٹیج اور تصاویرکا جائزہ لینے کے بعد 3 ممبران کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت نوٹس جاری کیا۔

اس کے مطابق سپیکر کے پاس کسی رکن کو ناروا رویہ پر معطل کرنے کا اختیار ہے ۔

پی پی پی کے نوید قمر، پی ایم ایل این کے چوہدری حامد حمید اور پی ٹی آئی کے عطااللہ خان کو نوٹس جاری کئیے گیئے ہیں۔ تینوں اراکین سے ان کے عمل پر وضاحت مانگی گئی ہے، اگر وضاحت تسلی بخش نہ ہوئی تو ان کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔