سینیٹ اجلاس کی ریکوزیشن، صدارتی آرڈیننس پر بحث کی درخواست

اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرا دی۔ ...
شائع 08 فروری 2021 07:54pm

اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرا دی۔ ریکوزیشن ایجنڈا میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر بحث کی جائے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن عمل کے حوالے سے آرڈینس کے اجراء پر سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے ریکوزیشن جمع کرا دی ۔

ایجنڈا میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق متنازع صدارتی آرڈینس پر بحث کی جایے ۔ سینیٹ الیکشن طریقہ کار میں تبدیلی کا آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔

آرڈینس کا مقصد سینیٹ الیکشن عمل کو متنازع بنانا ہے۔ ریکوزیشن پر 28 سینٹرز کے دستخط ہیں۔ ریکوزیشن مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، نیشنل پارٹی ، پی کے میپ ، جمعیت علماء اسلام ف ، بی این پی مینگل کے سینٹرز کی جانب سے جمع کرائی گئی۔