'حکومت سینیٹ الیکشن میں میچ فکسنگ چاہتی ہے'

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ الیکشن...
شائع 08 فروری 2021 07:50pm

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ الیکشن میں میچ فکسنگ چاہتی ہے، قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ الیکشن بھی متنازعہ بنایاجارہاہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت شفاف اورغیرمتنازعہ الیکشن نہیں چاہتی، ہم الیکشن ریفارمز کےحق میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ارکان حکومت سےناراض ہیں، حکومت نےسینیٹ الیکشن سےمتعلق عدالت سےرجوع کیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ امید ہےعدالت حکومت کو اجازت نہیں دےگی، ہم صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرینگے،حکومت جمہوریت اورپارلیمنٹ حملہ کررہی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ارکان کوآئین میں ترمیم اورووٹ ڈالنےکاحق ہوناچاہئے، صدارتی آرڈیننس حکومت کا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے، ہم اور سب کیلئےخفیہ بیلٹ میں ووٹ ڈالناآسان ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ سےحکومت کواپنےسینیٹرزمنتخب کرانےمیں آسانی ہوگی، ہم حکومت سے اوپن بیلٹ میں بھی مقابلےکوتیارہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اوپن بیلٹ میں بھی حکومت کوشکست دےگی، سندھ حکومت اوررضاربانی آرڈیننس کوچیلنج کرینگے، صدارتی آرڈیننس متعلقہ فورمز پرچیلنج ہوگا، حیدرآبادجلسےمیں دمادم مست قلندر ہوگا، سندھ کےعوام نےہمیشہ جمہوری جدوجہدکی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سےملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سینیٹ الیکشن اورمارچ پربات ہوئی، نیب سےنہیں ڈرتے،ہرہتھکنڈےکامقابلہ کرناجانتےہیں، نیب صرف اپوزیشن کےخلاف ایکشن میں آتاہے،فوج کا سیاست میں کوئی کردارنہیں ہوناچاہئے، ڈی جی آئی ایس پی آرسے100فیصدمتفق ہوں۔