دونوں ٹیموں کے ٹی 20 کھلاڑیوں کی فلڈ لائٹس میں مشقیں

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کی...
شائع 06 فروری 2021 11:27pm

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کی لاہور میں مشقیں جاری ہیں۔ دونوں ٹیموں نے دوسرے روز بھی ایک ہی وقت میں پریکٹس کی۔ سیریز کا پہلا میچ 11 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کا دوسرے روز بھی قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 12 جبکہ جنوبی افریقہ کے 14 کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، دونوں ٹیموں کی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی پنڈی ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد اپنی اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

دوسرے روز بھی میزبان اور مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے فلڈ لائٹس میں مشترکہ تربیتی سیشن میں شرکت کی۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ ڈرلز، کیچز، بیٹنگ اور بولنگ کی ٹریننگ کی گئی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑی اتوار کو مخلتف ٹارگٹس کے تحت پریکٹس میچ کھیلیں گے جبکہ جنوبی افریقن ٹیم کا پریکٹس میچ 8 فروری کو شیڈول ہے۔